دفتری اوقات کے دوران ملازمین پر بڑی پابندی عائد

پشاور: ملازمین کے دفتری اوقات میں اسمارٹ فون استعمال کرنے پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے موبائل فون متعلقہ انچارج کے پاس جمع کرانے کا حکم دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ضلعی عدالتوں کے عملے کے لیے دفتری اوقات کے دوران اسمارٹ فونز کا استعمال پر پابندی عائد کردی۔

اس سلسلے میں ضلعی عدلیہ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ عدالتی عملہ دفتری اوقات کے دوران کسی بھی قسم کا اسمارٹ فون استعمال نہیں کر سکے گا۔ ڈیوٹی پر موجود تمام عملے کے موبائل فونز متعلقہ برانچ سربراہ کی تحویل میں رہیں گے اور انہیں دفتر پہنچتے ہی اپنے فونز جمع کرانے ہوں گے۔

اعلامیے میں کہنا تھا کہ دفتری اوقات کے آغاز پر ہی عملے کے فونز برانچ انچارج اپنے پاس محفوظ کر لیں گے۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا ایمرجنسی کی صورت میں عملے سے صرف سرکاری لینڈ لائن نمبر کے ذریعے ہی رابطہ قائم کیا جا سکے گا۔

رجسٹرار آفس نے عدالتی عملے کو دفتری اوقات میں اسمارٹ فونز سے دور رہنے کی سخت ہدایت کی ہے تاکہ عدالتی امور اور دفتری کاموں میں کسی قسم کا خلل واقع نہ ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close