اہم خبر ،اوورسیز پاکستانیوں کے لیے نیا پروگرام متعارف کروا دیا گیا

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے “سوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرام” سے متعلق اہم معلومات جاری کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومتِ پاکستان کے ادارے بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے “سوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرام” سے متعلق اہم تفصیلات جاری کر دیں۔

ادارے کے مطابق یہ پروگرام اوورسیز پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے متعارف کرایا گیا ہے تاکہ وہ قانونی ذرائع سے ترسیلاتِ زر پاکستان بھیجیں۔مذکورہ پروگرام کے تحت بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو ہر ریمیٹنس پر پوائنٹس دیے جاتے ہیں، جنہیں مختلف سرکاری و نجی خدمات کے حصول میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اس پروگرام میں چار درجات متعارف کرائے گئے ہیں، جن میں گرین، گولڈ، پلاٹینم اور ڈائمنڈ شامل ہیں۔ ان درجات کا تعین سالانہ ترسیلاتِ زر کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close