مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ ، کتنا ؟ جانئے

اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 70 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 280 روپے 70 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جو اس سے قبل 272 روپے فی لیٹر تھی۔ قیمت میں اضافے کے بعد صارفین کو مٹی کا تیل نئی مقررہ قیمت پر دستیاب ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات وفاقی حکومت نے آئندہ ہفتے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کی گئی اور نئی قیمت 377 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر ہوئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور یہ 380 روپے 78 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔ گزشتہ ہفتے 29 مئی 2026 کو وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 22 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان بھی کیا تھا۔ خطے کی صورت حال کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بلند سطح پر پہنچنے کے بعد حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ، گڈز ٹرانسپورٹ، موٹر سائیکل اور رکشہ استعمال کرنے والوں کے لیے فیول پر سبسڈی بھی فراہم کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close