بینظير انکم سپورٹ لوگوں کو بھکاری بنانےکا پروگرام؟ رانا ثنااللہ کا بڑا بیان

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا لوگوں کو بھکاری بنانے کے علاوہ کوئی مقصد نہیں۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ پنجاب کی حد تک وہ وثوق سے کہہ سکتے ہیں کہ اس پروگرام کا ڈیٹا درست نہیں، اس میں بہت زیادہ کرپشن ہے اور اس سے کوئی خاص فائدہ نہیں ہوا۔ ان کے مطابق اس پروگرام سے غربت کے خاتمے میں کوئی نمایاں بہتری نہیں آئی۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ اگر کوئی صوبہ اسے جاری رکھنا چاہتا ہے تو رکھے، لیکن پنجاب میں اس کا کوئی فائدہ نظر نہیں آتا۔

انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں تحریک انصاف نظام سے باہر ہے۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ جب حالات غیر شفاف ہوں تو نتائج کیا ہوں گے۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی کے لیے انتخابی مہم چلانا مشکل ہے، جبکہ مخالف جماعت کے لیے ماحول سازگار بنایا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close