کراچی: کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر 8 جون کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
کے ایم سی کے ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 22 ذوالحج 1447 ہجری، بمطابق 8 جون 2026 کو شہر میں مقامی تعطیل ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ تعطیل سٹی کونسل کراچی کی منظور کردہ قرارداد کی روشنی میں دی جا رہی ہے۔ اس روز کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے زیر انتظام تمام دفاتر بند رہیں گے۔
اعلامیے کے مطابق ضروری اور ہنگامی خدمات انجام دینے والے ادارے اور دفاتر معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے تاکہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
کے ایم سی حکام کا کہنا ہے کہ مقامی تعطیل کے فیصلے کی باقاعدہ منظوری مجاز اتھارٹی سے حاصل کی گئی ہے، جبکہ اس حوالے سے تمام متعلقہ محکموں اور شعبہ جات کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے تاکہ نوٹیفکیشن پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔
حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے سالانہ عرس کے سلسلے میں ہر سال مختلف مذہبی اور ثقافتی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے، جن میں ملک بھر سے زائرین شرکت کرتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






