بھارت کو بڑا جھٹکا! برادرانہ تعلقات پر نئی دہلی کو مرچیں کیوں لگ رہی ہیں؟

سنگاپور: ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کو بھارت کے خلاف کسی اقدام یا دشمنی کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔

بھارتی جریدے کے مطابق سنگاپور میں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹجک اسٹڈیز کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ہاکان فیدان نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ترکیہ کے مضبوط تعلقات کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں ہیں اور بھارت کو انہیں منفی زاویے سے نہیں دیکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ واحد ملک نہیں جس کے پاکستان کے ساتھ دوستانہ اور برادرانہ روابط ہیں، بلکہ دنیا کے متعدد ممالک پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات رکھتے ہیں۔

ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر کسی ملک کے پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کی بنیاد پر بھارت ناراضی کا اظہار کرتا ہے تو یہ ایک قابل غور رویہ ہے اور اس پر سوالات اٹھتے ہیں۔

ہاکان فیدان نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی تعلقات باہمی مفادات، احترام اور تعاون کی بنیاد پر استوار ہوتے ہیں اور مختلف ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو تنازع یا مخالفت کے تناظر میں نہیں دیکھا جانا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close