انتخابات کا باقاعدہ آغاز، الیکشن کب ہوں گے؟

گلگت: چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق علاقے میں بلدیاتی انتخابات 2 اگست 2026 کو منعقد ہوں گے۔

چیف الیکشن کمشنر کے مطابق امیدوار 9 جون سے 15 جون تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، جبکہ ریٹرننگ افسران 6 جون سے انتخابی عمل کے سلسلے میں نوٹسز جاری کرنا شروع کریں گے۔

راجہ شہباز خان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں 22 سال بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جو مقامی حکومتوں کے نظام کی بحالی اور عوامی نمائندگی کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کے شیڈول پر باقاعدہ دستخط کر دیے گئے ہیں، جس کے بعد انتخابی عمل کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تمام مراحل طے شدہ شیڈول کے مطابق مکمل کیے جائیں گے تاکہ شفاف اور منظم انداز میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close