صوبائی صدر پی ٹی آئی سمیت کئی اراکین قومی اسمبلی کو صوبہ بدر کر دیا گیا

صوبائی صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر خان کو صوبہ بدر کر دیاگیا۔

ذرائع کے مطابق اراکینِ قومی اسمبلی سلیم الرحمٰن، سید محبوب شاہ ڈاکٹر امجد علی خان اور ایم پی اے نعیم خان کو صوبہ بھی بدر کر دیا گیا۔

اِس موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے جنید اکبر خان کا کہنا تھا کہ ہم امن و امان قائم رکھنے کیلئے یہاں سے جا رہے ہیں، اگر کسی اور جماعت کا رہنما مہم کیلئے آیا تو دوبارہ واپس آئیں گے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ پورے گلگت بلتستان کی پولیس بھی آ جائے، ہم واپس نہیں جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close