کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 24 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 530 ڈالر پر آ گیا، جس کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی دیکھنے میں آئے۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 400 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 75 ہزار 362 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام سونا 2 ہزار 57 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 7 ہزار 546 روپے میں فروخت ہونے لگا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی ایک ڈالر 53 سینٹ کمی کے بعد 76 ڈالر 33 سینٹ فی اونس رہ گئی۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 153 روپے سستی ہو کر 8 ہزار 117 روپے اور 10 گرام چاندی 131 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 959 روپے پر آ گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






