بجلی صارفین کے لیے حکومتی سبسڈی اسکیم کی آڑ میں ہیکرز سرگرم ہوگئے۔
بجلی بل پر کیو آر کوڈ کی آڑ میں صارفین کی معلومات چوری ہونے کا خدشہ ہے، ترجمان پاور ڈویژن نے صارفین کے لیے ایڈوائزری جاری کردی۔ جرائم پیشہ عناصرکےبارے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آگاہ کردیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق صارفین کو ایک خاص لنک پر کلک کرکے4 مراحل میں معلومات شیئر کرنے کا کہا جاتا ہے، صارفین کومعلومات درج کرنے کے بعد اسی لنک پر 6 ہندسوں والا کوڈ درج کرنےکا کہاجاتا ہے، بعض عناصر کیوآر کوڈ استعمال کرکے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
بیان کے مطابق بل کے علاوہ متعلقہ معلومات کسی اورپلیٹ فارم پر درج نہیں ہوسکتیں، معلومات کے اندراج کا یہ طریقہ کار غلط اور غیرقانونی ہے۔ بجلی صارفین سبسڈی کیلئےکسی ڈیجیٹل یا کاغذ پر معلومات درج نہ کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





