کوکین ڈیلرانمول پنکی کے اکاونٹس میں پیسے بھیجنے سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں۔
قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں پیش کی گئی دستاویز کے مطابق رقم منتقل کرنے والوں میں سیاستدان، شو بز شخصیات اور کئی بڑے نام شامل ہیں۔
دستاویزات کے مطابق گزشتہ ڈیڑھ سال میں مختلف اکاونٹس سے 2 کروڑ 94 لاکھ 67 ہزار روپے منتقل ہوئے،رقم منتقلی کا کام ذیشان الرحمان نامی سہولت کار کے ذریعے کیا جاتا تھا،سہولت کار ذیشان الرحمان کے خلاف 15 مئی 2026 کو تھانہ گارڈن میں مقدمہ درج ہے۔
رقم 21 خواتین اور 117 مردوں کی جانب سے انمول کے اکاونٹ میں منتقل کی گئی،تحقیقاتی ٹیم نے 16 اکاونٹس کا سراغ لگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






