جب تک مطمئن نہیں ہوں گے، واپس نہیں جائیں گے

راولپنڈی :  وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ جب تک مطمئن نہیں ہوں گے یہاں بیٹھے رہیں گے،بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت پر پوری قوم تشویش میں مبتلا ہے،روڈ بند رہے تو مزید سخت لائحہ عمل اختیار کریں گے۔

چونگی نمبر 26 پر میڈیا سے گفتگووزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی سے اظہارِ یکجہتی کیلئے جا رہے تھے،کوئی احتجاج یا جلسہ نہیں تھا،وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں کنٹینرز لگا کر سڑکیں بند کر دیں، ایک صوبے کے چیف ایگزیکٹو کو سڑکوں پر روکنا فیڈریشن کیلئے لمحہ فکریہ ہے،اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور کابینہ کا راستہ روکنا افسوسناک ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ کبھی گیس بند، کبھی گندم بند، کبھی ہوٹل بند کر دیے جاتے ہیں،گیس پیدا کرنے والے صوبے کا پہلا حق آئین میں لکھا ہے، پنجاب حکومت نے خیبرپختونخوا کیلئے گندم کی ترسیل بند کر رکھی ہے۔

 

ا نہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ایک آنکھ 25 فیصد متاثر ہو چکی ہے،بانی پی ٹی آئی کو ذاتی ڈاکٹروں کی نگرانی میں اسپتال منتقل کیا جائے،اگر حکومت کچھ نہیں چھپا رہی تو اہلخانہ کو ملاقات کی اجازت دے،بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور ذاتی ڈاکٹروں کو ملنے دیا جائے،مطالبات تسلیم ہوئے تو فوری واپس چلے جائیں گے،روڈ بند رہے تو مزید سخت لائحہ عمل اختیار کریں گے،ملاقات نہ ہونے پر پارلیمنٹیرین چونگی نمبر 26 پہنچ رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی حق اور سچ پر ہیں، سائفر معاملے پر موقف درست ثابت ہوا،بیرونی سازش اور اندرونی عناصر نے بانی پی ٹی آئی کی حکومت گرائی،ہمیں خودمختار پاکستان چاہیے، کسی کے اشاروں پر نہیں چل سکتے، آئین ہر شہری کو آزادی اظہار اور جلسے کی اجازت دیتا ہے۔ حکومت عوامی مسائل پر ٹس سے مس نہیں ہو رہی، قرضے، مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے،،پنجاب میں پی ٹی آئی کا جھنڈا اٹھانے پر گرفتاریاں ہوتی ہیں،آئینی ترامیم کے ذریعے اداروں کو مفلوج کیا جا رہا ہے۔ ۔ خیال رہے کہ چونگی نمبر 26 پر پی ٹی آئی کارکنان اور رہنماں کی موجودگی برقرار ہے،راولپنڈی میں پی ٹی آئی کا احتجاج چونگی نمبر 26 پر جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close