لاہور: عید الاضحی کے موقع پرپنجاب بھر میں سری پائے جلانے اور بھوننے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی،محکمہ لوکل گورنمنٹ نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے تحت سری پائے جلانے اور بھوننے پر سخت پابندی لگائی گئی ہے،
عوامی مقامات پر سری پائے جلانے سے شدید ماحولیاتی آلودگی اور زہریلا دھواں پیدا ہوتا ہے،
تمام ڈپٹی کمشنرز اور لوکل گورنمنٹ افسران کو پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






