وزیرِ اعظم سے نیول چیف کی ملاقات اندرونی کہانی سامنے آ گئی

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے ملاقات کی، جس میں پاکستان نیوی سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں بحری دفاع، پیشہ ورانہ تیاریوں اور قومی سلامتی سے متعلق امور زیرِ غور آئے۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ ایکس‘‘ پر اپنے بیان میں متحدہ عرب امارات کے براکہ نیوکلیئر پلانٹ پر ڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتکاری اور مذاکرات ناگزیر ہیں جبکہ کشیدگی میں کمی کے لیے سیاسی اور سفارتی راستہ ہی واحد حل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close