چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟

کراچی :    ذوالحج 1447 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے، ملک بھر میں یکم ذوالحج (آج) 18 مئی بروز پیر جبکہ عیدالاضحی 27 مئی بروز بدھ کو ہوگی۔ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت کراچی میں ہوا، میٹ آفس میں ہونے والے اجلاس میں مرکزی و زونل رویت ہلال کمیٹی کے ارکان، محکمہ موسمیات اور سپارکوکے ماہرین شریک ہوئے۔اس کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومتوں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا ہے اور آج بروز پیر پاکستان میں یکم ذی الحج ہوگی اور عید الاضحی بدھ 27 مئی کو ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close