اب شاخیں نہیں، پورا نظام جڑ سے اکھاڑ دیں گے، حافظ نعیم الرحمان

لوئردیر :   امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عوام بڑی جدوجہد کی تیاری کریں، اب نظام کی شاخیں نہیں کاٹیں گے، جڑ سے اکھاڑ دیں گے۔خیبر پختونخوا کے علاقے لوئر دیر میں بدل دو نظام کے عنوان سے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اِن پہاڑوں میں شاندار جلسہ عام کے انعقاد پر مقامی قیادت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ نظام عوام کو بہت تنگ کر رہا ہے، بڑی جدوجہد کی تیاری کریں، اب نظام کی شاخیں نہیں کاٹیں گے، جڑ سے اکھاڑ دیں گے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ 79 سال حکومت کرنے والوں میں ٹاپ کے بیوروکریٹس اور وڈیرے ہیں، ان سب لوگوں نے ایک اتحاد کیا ہوا ہے، جاگیرداروں، سرمایہ کاروں اور مافیاز کا ایک کنسورشیم ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہم نے مل کر ان کمپنیوں کو گرانا ہے، نظام تبدیل کرنا ہے، بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا ہونا چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں مقابلہ سیاسی جماعتوں سے گولی اور گالی پر نہ ہو، پی ٹی آئی، ن لیگ، جے یو آئی اور سب کو کہتا ہوں تعلیم میں ہمارا مقابلہ کرو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close