تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

بجٹ 2026-27 میں تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس میں بڑی رعایت کا امکان ہے ، حکومت کا تنخواہوں میں اضافے کے بجائے ٹیکس بوجھ کم کرنے پر غور کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کر رہی ہے، رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اس طبقے کے لیے ٹیکس کی شرح کم کرنے اور ٹیکس چھوٹ کی حد بڑھانے کے حق میں ہیں۔

حکومت اس سال سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کے بجائے اس سے بچنے والے مالیاتی وسائل کو ٹیکس ریلیف کے لیے استعمال کر سکتی ہے۔

حکام کا ماننا ہے کہ تنخواہوں میں اضافے سے ملازمین اکثر اونچے ٹیکس سلیب میں چلے جاتے ہیں، جس سے ان کی مجموعی آمدنی ) میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوتا۔ لہٰذا، ٹیکس ریلیف کو زیادہ موثر سمجھا جا رہا ہے۔

رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں تنخواہ دار طبقے نے 425 ارب روپے سے زائد ٹیکس ادا کیا ہے، جو ریئل اسٹیٹ، ہول سیلرز اور ریٹیلرز کے مجموعی ٹیکس سے بھی زیادہ ہے۔

گزشتہ ماہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت کام کرنے والے ملازمین کے لیے منظور کردہ 20 سے 35 فیصد تنخواہ میں اضافہ برقرار رہے گا، جو یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگا۔

ریلیف فراہم کرنے کے لیے وفاقی ترقیاتی پروگرام کے فنڈز میں مزید کٹوتی کا امکان ہے تاہم ان تمام تجاویز پر حتمی فیصلہ 15 مئی سے آئی ایم ایف کے ساتھ شروع ہونے والی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close