مظفرآباد(پی آئی ڈی)10مئی 2026
ترجمان آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ نادرا نےالیکشن کمیشن کی ٹیم کے ساتھ مل کر بنیادی انتخابی فہرستوں کی تیاری کا کام مکمل کر لیا ہے۔ اب کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی نگرانی میں ڈیٹا انٹری کا کام جا رہی ہے۔ تمام رجسٹریشن آفیسران فراہم کردہ مواد کے مطابق درست طور پر ڈیٹا انٹری کا کام یقینی بنائیں۔ اب کسی بھی غلطی کا ذمہ دار متعلقہ رجسٹریشن آفسیر اور ڈیٹا انٹری سٹاف ہو گا، جس کے خلاف الیکشن کمیشن کی جانب سخت ایکشن لیا جائیگا۔ پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر کوئی جعلی شناختی کارڈ پکڑا جاتا ہے تو متعلقہ رجسٹریشن آفیسر ایسے فرد کے خلاف فوری مقدمہ درج کریں اور الیکشن کمیشن کے نوٹس میں لائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






