دبئی میں پاکستانیوں کی واپسی شروع، ہزاروں روزگار خطرے میں

لاہور:  ایران امریکا جنگ نے عرب امارات میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں کے لیے مشکلات کے پہاڑ کھڑے کردئیے، سیکڑوں ہم وطن واپس پاکستان پہنچ گئے اور انہیں بھجوانے والے اوورسیز ایمپلائز پروموٹرز بھی پریشان ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پروموٹرز کو عرصہ دراز سے اربوں روپے سکیورٹی کی مد میں عرب امارات میں جمع کرانے کے باوجود مستقبل تاریک نظر آنے لگا ہے، حکومت کی جانب سے بھی اس اہم ترین مسلے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔اوورسیز ایمپلائز پروموٹر ایسوسی ایشن کے رہنما اظہر اقبال نے کہا کہ ایران امریکا کشیدگی کے بعد خاص طور پر دبئی میں پاکستانیوں کے لیے بڑے مسائل پیدا ہو چکے ہیں، پہلے ہی پاکستان کے لیے ویزوں کا اجرا بند تھا رہی سہی کسر ایران امریکا کشیدگی کے باعث پاکستانیوں کو وہاں سے نکالے جانے کی وجہ سے پوری ہوگئی، سیکڑوں کی تعداد میں پاکستانی واپس آچکے ہیں اکانٹ فریز ہو چکے ہیں جن کمپنیوں کے ساتھ کنٹریکٹ تھے وہ منسوخ ہو چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہماری سکیورٹی کی مد میں اربوں روپے وہاں جمع ہیں جبکہ پاکستان میں لائسنس کے لیے بھی اربوں روپے حکومت پاکستان کو دئیے ہزاروں لاکھوں پاکستانیوں کو باعزت ملازمتیں فراہم کی جو سالانہ آٹھ دس ارب ڈالر دن رات محنت کرکے پاکستان بھجواتے ہیں مگر حکومت پاکستان حالات خراب ہونے کے بعد کچھ نہیں کر رہی ہزاروں پاکستانی بے روزگار ہو چکے ہیں حکمرانوں کے پاس اس اہم مسئلے کے لیے وقت ہی نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر عرب امارات میں حالات خراب ہیں تو ٹھیک کسے کرنے ہیں؟ جو بے روزگار ہو رہے ہیں ان کو دیگر ممالک میں بسانے اور روزگار دلانے کے لیے ابھی تک حکومت نے کوئی اقدامات نہیں کیے، ہمارے دبئی بحرین شارجہ سمیت دیگر ریاستوں میں دفاترز ہیں جو بند پڑے ہیں جن ہزاروں پاکستانیوں سے اربوں روپے فیس اور ویزے ٹکٹ کے پیسے لے چکے ان کو وہاں ملازمت نہیں مل رہی بلکہ ساری ملازمتیں منسوخ کر دی گئی ہیں صرف حکومت کو پروٹیکٹر کرانے کی مد میں پانچ دس ارب روپے ادا کر چکے ہیں۔اظہر اقبال نے کہا کہ وہاں کی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے ختم ہو چکے ہیں کس کے پاس جائیں کوئی پلاننگ ہی نہیں، دیگر ممالک ہزاروں ملازمتیں دینے کے لیے تیار ہیں مگر حکومت کے پاس وقت ہی نہیں کہ ان ممالک میں ملازمتیں دلانے کے لیے جو اقدامات کرنے ہیں وہ نہیں کیے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close