زکوٰۃ اور صدقات کا اصل حق دار کون؟ چوہدری سرور نے بتا دیا

لاہور:   سابق گورنر پنجاب اورسرورفائونڈیشن کے چیئرمین چوہدری محمدسرورنے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت کے دوران ضمیر کااطمینان بہت بڑا انعام ہے، انسانیت کی خدمت کے میدان میں پاکستانیوں کاکوئی ثانی نہیں، پاکستان کے عوام سال بھر مستحقین جبکہ زمینی وآسمانی آفات کی صورت میںمصیبت زدگان کی مدد میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے،ناداروبیمار انسان زکوٰۃ اور عطیات وصدقات کے زیادہ مستحق ہیں، حدیث نبوی ؐ کا مفہوم ہے ،’’جس نے ایک انسان کی جان بچائی اس نے پوری انسانیت کوبچایا‘‘،ہم وطنوں کو محرومیوں اور بیماریوں سے بچانااوران کامعیار زندگی بلندکرنا ہوگا۔اپنے وسائل کامخصوص حصہ مستحقین کی فلاح وبہبود پرصرف کرنا سخاوت اورعبادت ہے،مختلف بیماریوں سے نبردآزما خواتین وحضرات کی اخلاص اورجذبہ ایثار کے ساتھ خدمت کرناہوگی۔وہ اپنی اہلیہ بیگم پروین سرور کے ہمراہ سرورفائونڈیشن ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کے سرپرائزوزٹ کے دوران ڈاکٹرز ،نرسزاورپیرامیڈیکل سٹاف سے بات چیت اور جبکہ وہاں زیرعلاج مریضوں کی عیادت کر رہے تھے ۔ بیگم پروین سرور نے ا نتظامی امور میں مزید بہتری کیلئے سنجیدہ تجاویز بھی دیں۔ چوہدری محمدسرور نے مزید کہا کہ ہوشربامہنگائی نے معاشرے کے پسماندہ طبقات کی دسترس سے ادویات کودور اورانہیں مزید محروم کردیاہے ۔ سرورفائونڈیشن اپنے ڈونرز کی زکوٰۃ اوران کے عطیات وصدقات سے مستحق مریضوں کوجدیدطبی سہولیات فراہم کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ رنجیدہ انسانیت کی مسلسل اورمعیاری خدمت سرورفائونڈیشن کی اصلاحات اورترجیحات کامحور ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close