نیپرا نے فیول ایڈجسمٹنٹ کی مد میں بجلی ایک پیسے فی یونٹ کمی کر دی۔
مارچ کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کےتحت بجلی 1پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی ہے جا نیپرا نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دی ہے۔
صارفین کومئی کے بلوں میں ایک پیسے فی یونٹ کا ریلیف ملے گا۔
واضح رہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے مارچ کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 27 پیسے اضافہ مانگا تھا تاہم نیپرا نے اضافہ مسترد کرتے ہوئے ایک پیسے بجلی سستی کر دی۔
حکام نے واضح کیا کہ بنیادی ٹیرف میں اضافے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں اور اس حوالے سے کوئی فیصلہ جنوری 2027 سے پہلے متوقع نہیں۔
مارچ میں بجلی کی اوسط لاگت تقریباً 8.26 روپے فی یونٹ رہی جبکہ ریفرنس لاگت 7.99 روپے تھی۔ بجلی کی پیداوار میں پانی کا حصہ تقریباً 18 فیصد رہا جبکہ آر ایل این جی سے پیداوار میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔
حکام کا کہنا تھا کہ اگر یہ لوڈشیڈنگ نہ کی جائے تو سرکلر ڈیٹ میں 400 سے 500 ارب روپے تک اضافہ ہو سکتا ہے
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






