کے پی حکومت کا قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان

خیبر پختونخوا حکومت نے  قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کردیا اوراس سلسلے میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہاہے کہ  وفاق کی جانب سے صوبے کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے، 6 مئی کو صوبہ بھر میں قلم چھوڑ ہڑتال ہوگی۔

 

اپنے ایک بیان میں سہیل آفریدی نے کہاکہ  این ایف سی ایوارڈ، بجلی اور گیس میں دانستہ امتیاز برتا جا رہا ہے،    عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ذاتی معالجین کی سہولت نہیں دی جا رہی،   بانی پی ٹی آئی   کو اہلِ خانہ اور وکلا سے ملاقات کی اجازت نہ دینا غیر انسانی ہے۔

 سہیل آفریدی نے وکلا سے بھی ہڑتال میں شرکت کی اپیل کی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close