حافظ نعیم الرحمان کا بڑا اعلان—عید کے بعد سڑکوں پر آنے کا عندیہ

ملتان :  امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے بعد آئی پی پیز،پٹرول مافیا کیخلاف بڑی تحریک چلائیں گے۔ ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سرکاری سکولوں کا بیڑہ غرق کردیا گیا ہے، سولرپربھی ٹیکس لگا دیا گیا، اِس نظام کوتبدیل کرنے کے لیے باہرنکلنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی میں خاندانوں کی بنیاد پرلوگ آگے نہیں آتے، اب نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے،عیدالاضحی کے بعد آئی پی پیز،پٹرول مافیا کیخلاف بڑی تحریک چلائیں گے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہر پارٹی میں مفاد پرست لوگ موجود ہیں، حکومت چلانے کا نظام بیوروکریسی چلا رہی ہے، خاندانوں کی بنیاد پر نظام چل رہا ہے، ہر قسم کی بیوروکریسی کا اشتراک کئی دہائیوں سے چل رہا ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے قرضوں میں 80 ہزار ارب کا اضافہ ہوا ہے، سودی نظام کو ختم نہیں کیا جارہا، جماعت اسلامی کوموقع ملا تونرسری سے لے کریونیورسٹی تک فری تعلیم دیں گے۔انہوں نے کہا کہ چند لوگوں کی اجارہ اداری کوختم کریں گے، عیدالاضحی کے بعد آئی پی پیز،پٹرول مافیا کیخلاف بڑی تحریک چلائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close