پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان نے اپنی دوسری شادی کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
اداکارہ نے یہ خوشخبری سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے شیئر کی، جہاں ان کے لاکھوں فالوورز موجود ہیں۔
اداکارہ نے پیرس میں ہونے والی اپنی شادی کی ایک تصویر پوسٹ کی ہے، جس میں وہ گلابی لباس میں ملبوس دکھائی دیں جبکہ ان کے شوہر نےگرے سوٹ پہن رکھا ہے،تاہم اداکارہ نے اپنے شوہر کی شناخت ظاہر نہیں کی۔
اعلان کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے جوڑے کیلئے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






