پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت کو اس وقت اسٹیبلمشمنٹ سے4،3قسم کی ڈیلیں موصول ہو رہی ہیں مجھے تحریک انصاف کی انتہائی معیبر شخصیت نے ان 4ڈیلوں پر تفصیلات بتائی ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما کاکہنا تھا کہ پہلی آفر یہ ہے کہ آپ جیل چلے جائیں اور سب سہولیات دستیاب ہوں گی،آپ کے گھر والے جب چاہیں آپ کو آ کر مل سکتے ہیں،باہر سے کھانا بھی آئے گا، صرف آپ نے جیل کے اندر رہنا ہے،آپ پارٹی میں ہیرو بھی بنیں گے اور تنقید بھی نہیں ہوگی،جب ضرورت پڑے گی آپ کو ہیرو کے طور پر لانچ کریں گے اتنی دیر اندر رہیں گے۔
شہبازگل کاکہناتھا کہ دوسری آفر یہ ہے کہ آپ کومختلف مقدمات میں سزائیں سناتے ہیں اور آپ گھر بیٹھ جائیں۔جب کوئی کچھ کہے تو آپ کہیں کہ مجھے سزا ہو گئی ہے میں باہر نہیں آ سکتا، آپ اپنی زندگی گزاریں، رشتہ داروں سے ملیں ،تصاویر سوشل میڈیا پر نہ لگائیں اگر آپ اشرافیہ میں ہے ، سزائیں انہیں سنائی ہوئی ہیں اور وہ اسی شہر میں رہتے ہیں،مہنگے مہنگے ریسٹورنٹس میں بیٹھ کر کھانا بھی کھاتے ہیں،وہ بہت کنٹرولڈ ماحول میں رہتے ہیں ،
پی ٹی آئی رہنما کاکہناتھا کہ تیسری آفر یہ ہے کہ آپ کھل کر کھیلیں، بڑھکیں ماریں لیکن عملی کچھ نہیں کرنا۔اگر آپ کریں گے تو آپ کو پھینٹا بھی لگے گا، آپ کا کاروبار بھی بند کیا جائے گا، آپ ہمارے ساتھ تعاون کریں ، بڑھکیں وغیرہ ماریں لیکن کسی احتجاج کو منطقی انجام نہیں لے جانا، آپ نے کبھی بھی ایمانداری کیساتھ کسی احتجاج کی تحریک نہیں چلانی بلکہ اگر پی ٹی آئی میں کوئی پلاننگ کررہا ہو تو آپ نے ہمیں بتانا ہے۔شہباز گل کاکہناتھا کہ چوتھی آفر یہ کہ عمران خان کی بہنوں کو بھی ٹارگٹ کرلیں اور بھائی کا میسج ہی باہر نہ آئے۔بہنوں اور بھائی کو کھڈے لائن لگا دو، جب ملاقات ہی نہیں ہوگی پیغام نہیں آئے گا عمران خان کہے ہی نہیں تو ہمیں کرنا ہی نہیں پڑے گا۔تحریک انصاف کی قیادت اس وقت اسٹیبلشمنٹ سے 4 قسم کی ڈیلیں وصول رہی ہے مجھے تحریک انصاف کی انتہائی معتبر شخصیت نے ان 4 ڈیلوں پر تفصیلات بتائی ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






