بیرون ممالک میں ملازمت کے خواہشمند افرادکے لئے بڑی خبر

نیوزی لینڈ نے غیرملکی ہنر مندوں کیلیے ’اسکلڈ مائیگرنٹ ریزیڈنٹ ویزا‘ متعارف کرایا ہے، جو مستقل رہائش کے خواہشمندوں کے لیے بڑی سہولت ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے تمام ہنرمند افراد جو نیوزی لینڈ کی شہریت حاصل کرنا چاہتے ہیں، انہیں ’اسکِلڈ مائیگرینٹ ریزیڈنٹ ویزا‘ کے ذریعے یہ موقع فراہم کیا گیا ہے۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مطابق نیوزی لینڈ نے ہنرمند افراد کے لیے اپنی مشہور اسکلڈ مائیگرنٹ ریزیڈنٹ ویزا اسکیم کے تحت بیرونِ ملک پیشہ ور افراد کو مستقل رہائش، ملازمت اور تعلیم کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close