یورپی یونین نے پاکستان کیلئے 16 کروڑ یورو قرض کی منظوری دے دی۔
پاکستان کو یہ رقم یورپی انویسٹمنٹ بینک کے ذریعے فراہم کی جائے گی، 10 کروڑ یورو سندھ میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کیلئے استعمال ہوں گے۔
سندھ میں 2022 کے متاثرین کیلئے 21 لاکھ گھر تعمیر کیے جائیں گے، رقم سے صوبے میں قدرتی آفات سے محفوظ گھر تعمیر کیے جائیں گے۔
اعلامیے کے مطابق 6 کروڑ یورو کراچی میں پانی کی سپلائی بہتر کرنے پر خرچ ہوں گے، رقم واٹر انفراسٹرکچر میں بہتری کے لیے استعمال ہو گی۔
خیال رہے کہ یورپی انویسٹمنٹ بینک کی 10 سال بعد پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






