سوشل میڈیا پر جنسی ہراسگی ، وزیر اعلیٰ مریم نواز کا بڑا فیصلہ

 سوشل میڈیا پر خواتین اور بچوں کی جنسی ہراسگی کےخلاف کیسز کےمعاملہ پر وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑا فیصلہ کردیا اب سائبر کرائم کیسز کا اختیار پولیس کو مل گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق سائبر کرائم کیسز میں پولیس کو کارروائی کا اختیار دینے کی اصولی منظوری دے دیدی گئی ہےسائبر کرائم کی ڈیلنگ کیلئے سی سی ڈی کی طرز پر محکمہ بنانے کی بھی منظوری دی گئی ہےسوشل میڈیا پر ہراسگی کے مقدمات اب درج کئے جا سکیں گےپنجاب پولیس کو سائبر کرائم کیسز براہ راست ڈیل کرنے کی اجازت مل گئی۔پولیس حکام کے مطابق اس سے قبل پولیس کو سائبر کرائم مقدمات میں کارروائی سے روک دیا گیا تھا ہراسگی بلیک میلنگ اور آن لائن جرائم پر فوری ایکشن ممکن ہوگا آن لائن ہراسگی کا شکار افراد اب براہ راست پولیس سے رجوع کر سکیں گے ڈیجیٹل جرائم کی روک تھام کیلئے پولیس کو نئے اختیارات دے دئیے گئےنئے فیصلے سے خواتین ،نوجوانوں کو بہتر تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close