ملک میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد:   ملک میں ایچ آئی وی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں سال 2025 کے دوران 14,182 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے۔وزارت صحت کے مطابق 2025 میں نئے ایچ آئی وی کیسز کی ماہانہ اوسط 1,182 رہی، جبکہ مارچ میں سب سے کم 1,016 اور جولائی میں سب سے زیادہ 1,443 کیسز سامنے آئے، سال کے دوسرے حصے میں کیسز کی شرح نسبتا زیادہ رہی۔اعداد و شمار کے مطابق نئے کیسز میں 8,386 مرد شامل ہیں جو مجموعی تعداد کا 59 فیصد بنتے ہیں، جبکہ خواتین کے 3,314 کیسز رپورٹ ہوئے جو 23 فیصد ہیں، اسی طرح 1,748 بچے (12 فیصد ) اور 734 خواجہ سرا افراد( 5 فیصد) بھی متاثرہ افراد میں شامل ہیں۔صوبائی سطح پر پنجاب میں سب سے زیادہ 7,920 کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ سندھ میں 3,859 کیسز سامنے آئے، خیبرپختونخوا میں 1,383، اسلام آباد میں 498 اور بلوچستان میں 472 کیسز رپورٹ کیے گئے۔مزید برآں، آزاد کشمیر میں 43 جبکہ گلگت بلتستان میں 7 کیسز رپورٹ ہوئے۔ذرائع کے مطابق 2024 میں تقریبا 13 ہزار کیسز ریکارڈ کیے گئے تھے، جبکہ دسمبر 2025 تک ملک میں ایچ آئی وی کے مجموعی رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 84 ہزار 421 تک پہنچ چکی ہے۔ایڈز کنٹرول پروگرام کے مطابق اس وقت 60 ہزار 785 افراد علاج حاصل کر رہے ہیں، تاہم ماہرین نے اس بڑھتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مزید مثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close