پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے آزاد کشمیر میں مستقل صدر لانے کے فیصلے کی توثیق کر دی۔
ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق آزاد کشمیر میں مستقل صدر کے تقرر کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کی توثیق قیادت نے بھی کر دی، یہ فیصلہ پیپلز پارٹی میں صدر کا عہدہ پر کرنے کے لیے کی گئی مشاورت میں کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے صدر آزاد کشمیر کا عہدہ اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جہاں پارٹی اپنا مستقل صدر لائے گی، جس کے لیے الیکشن کا اعلان جلد ہوگا۔پی پی ذرائع کے مطابق صدر آزاد کشمیر کے عہدے کے لیے الیکشن آئندہ ایک ماہ کے دوران ہونے کا امکان ہے، یہ عہدہ بیرسٹر سلطان محمود کی وفات پر خالی ہوا تھا، ان کا انتقال 31 جنوری کو ہوا تھا۔
واضح رہے کہ اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی لطیف اکبر بطور قائم مقام صدر کام کر رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






