وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کشمیری عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی ہے، معذرت کریں، عزادار کاظمی

مظفر آباد۔ پولیٹیکل اسسٹنٹ وزیراعظم آزادکشمیر عزادار کاظمی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کے خلاف مظفر آباد میں کی گئی تقریر کی شدید مذمت کی ہے۔

عزادار کاظمی نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کو “مسلط وزیراعظم” کہنا کشمیری عوام کی توہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجہ فیصل ممتاز راٹھور عوامی ووٹ سے منتخب آئینی وزیراعظم ہیں “پرچی “ جیسی ہرزہ سرائی اور لغو بیان جمہوری نظام اور عوامی مینڈیٹ کی کھلی توہین ہے ۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر کے پولیٹیکل اسسٹنٹ نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی نے اکثریت سے فیصل ممتاز راٹھور کو وزیراعظم منتخب کیا اور پانچ ماہ میں حکومت نے سیاسی استحکام اور انتظامی بہتری لائی ہے۔ ہم سیاست میں روا داری کے قائل ہیں مہمانوں کی عزت کرنا جانتے ہیں “راستے روکنا “ہمارا شیوا نہیں ہے ۔

انہوں نے صوبہ خیبر پختونخوا میں بیڈ گورننس عروج پر ہونے کا الزام لگایا اور کہا کہ سہیل آفریدی صوبائی حکومت کی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے سیاسی ڈرامے کر رہے ہیں ۔ وزیر اعظم کے پولیٹیکل اسسٹنٹ نے مطالبہ کیا کہ سہیل آفریدی اپنے غیر ذمہ دارانہ ریمارکس پر فوری وضاحت اور معذرت کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close