انا للہ و انا الیہ راجعون ، خوفناک حادثہ پیش آگیا ، بڑا نقصان

حاجی کوٹ کالا خطائی روڈ پر تیز رفتار مزدا کوسٹر بے قابو ہو کر دیوار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 20 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close