اسلام آباد: اسلام آباد میں کاروباری ادارے کھلے رکھنے کا وقت بدل دیا گیا۔ مارکیٹوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا ہے۔ اسلام آباد میں تمام دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مال رات 8 بجے بند ہوں گے،فارمیسیوں، ہسپتالوں، پٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز اور ڈیری شاپس کو رات کو آئوٹ لیٹس بند کرنے سے مستثنیٰ حاسل رہے گا۔وفاقی دارالحکومت میں ریسٹورنٹس، تندور، کریانہ و فوڈ آئوٹ لیٹس رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری سروسز پر کوئی پابندی نہیں۔شادی ہالز، مارکیز اور ایونٹ وینیوز رات 10 بجے بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سپورٹس فسیلٹیز، کلب اور جم بھی رات 10 بجے تک اپنا کام بند کریں گے۔ ضلعی انتظامیہ نیشہریوں اور تاجروں سے کاروبار بند کرنے کے اوقات پر مکمل عملدرآمد کرنے کی اپیل کی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






