پی ٹی آئی کا جلسہ کرنے کا اعلان , کب اور کہاں ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

پاکستان تحریک انصاف نے 2 مئی کو مینارِ پاکستان پر جلسے کا اعلان کرتے ہوئے اجازت کے لیے درخواست جمع کرادی۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر سیاسی قوت کے اظہار کے لیے صوبائی دارالحکومت کا رخ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پی ٹی آئی نے 2 مئی کو مینارِ پاکستان پر جلسہ عام منعقد کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی لاہور کے صدر میاں اکرم عثمان نے جلسے کے انعقاد اور سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) لاہور کو باقاعدہ درخواست جمع کرا دی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 2 مئی کو مینارِ پاکستان (گریٹر اقبال پارک) میں جلسے کی اجازت دی جائے تاکہ پارٹی اپنی سیاسی سرگرمیوں کو جاری رکھ سکے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی جلسے سے خطاب کریں گے

پی ٹی آئی کی جانب سے لاہور میں جلسے کا یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک میں سیاسی درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close