جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہا کرکے سیاسی کردار ادا کرنے کا موقع دینا چاہیے۔
صحافیوں سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے رابطےکسی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے۔
مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک کو سمجھنا ہو گا کہ امریکی اڈے ان کے نقصان کا باعث بنے ہیں، پاکستان ثالثی کرکے دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے بچا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پالیسیوں میں مستقل بہتری لانے کی ضرورت ہے، حکمرانوں کا موجودہ عروج عارضی ہے۔ دینی مدارس کے لیے مشرف، پی ٹی آئی اور موجودہ حکومت کی پالیسی یکساں ہے، مدارس کی نہ رجسٹریشن ہو رہی ہے اور نہ ہی ان کے اکاؤنٹس کھولے جا رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






