خام تیل کا ایک اور جہاز پاکستان پہنچ گیا

کراچی: آبنائے ہرمز سے گزرنے والا پاکستانی جہاز خام تیل لے کر کراچی پورٹ پہنچ گیا ۔کے پی ٹی کے مطابق شالامار جہاز خام تیل کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے۔پورٹ ذرائع کے مطابق شالامار جہاز یوایای سے خام تیل پاکستان لایا ہے۔ایک روز قبل امریکی جریدے بلومبرگ نے دعوی کیا تھا کہ امریکی ناکہ بندی کے بعد خام مال کے ساتھ آبنائے ہرمز سے نکلنے والا یہ پہلاجہاز ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پاکستانی جھنڈے والے آئل ٹینکر نے آبنائے ہرمز عبورکرلی ہے ۔یاد رہے کہ پاکستانی جھنڈے والا ٹینکر گزشتہ ہفتے کے آخر میں خلیج فارس میں داخل ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close