ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کے ساتھ ہی بجلی کے بحران نے سر اٹھا لیا ہے، جس نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6500 میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے، جس کے نتیجے میں مختلف شہروں اور دیہاتوں میں 8 سے لے کر 16 گھنٹے تک کی طویل لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔
بجلی کی مجموعی طلب 22 ہزار میگا واٹ ہے جبکہ پیداوار محض 15 ہزار 400 میگا واٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔
بجلی کی پیداوار کے مختلف ذرائع میں پن بجلی سے 1500 میگا واٹ، تھرمل ذرائع سے 9250 میگا واٹ، سولر سے 400 میگا واٹ اور بیگاس سے 200 میگا واٹ شامل ہیں۔
اسی طرح ونڈ انرجی سے 1200 میگا واٹ جبکہ نیوکلیئر پاور پلانٹس سے 2850 میگا واٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔
گرمی کے دوران بجلی کی طویل بندش نے نہ صرف گھریلو صارفین بلکہ کاروباری زندگی کو بھی مفلوج کر دیا ہے، جس پر شہریوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






