سعودی وزارت داخلہ نے حج پرمٹ کے بغیر حج کرنے والے غیر ملکیوں کے لیے جرمانوں اور سزاؤں کا اعلان کردیا۔
غیر قانونی طور پر حج کرنے والوں کو ملک بدر کرنے سمیت دس سال تک سعودی عرب میں داخلے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔
سعودی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ ایسے وہ تمام اقامہ ہولڈرز غیر ملکی شہری جو غیر قانونی طور پر مکہ مکرمہ میں داخل ہونے ، مکہ مکرمہ میں قیام اور ایام حج میں پکڑے گئے ان کے خلاف 20 ہزار ریال سے ایک لاکھ ریال جرمانے کی سزا تجویز کی گئی ہے ،اسکے علاوہ ایسے افراد پر ملک بدر کرنے سمیت دس سال تک سعودی عرب داخلے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔
سعودی وزارت داخلہ نے مقامی سعودی شہریوں کو بھی خبردار کیا ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر سہولت کاری کرنے سے باز رہیں بصورت دیگر ان کے خلاف بھی بھاری جرمانے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






