اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنی سالانہ ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ 2026 جاری کر دی، جس میں پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر 8.4 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع نے عالمی معیشت کو شدید متاثر کیا ہے، جس کے باعث رواں سال عالمی معاشی ترقی کی رفتار 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 3.4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال—خصوصاً جنگ کی مدت اور شدت—مستقبل کی عالمی معاشی سمت کا تعین کرے گی۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے کہ رواں مالی سال میں معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان ہے، جبکہ حکومت نے ترقی کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کر رکھا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






