فاسٹ بولر حسن علی نے کونسی ٹیم جوائن کرلی؟ مداحوں کیلئے خوشخبری

لندن انگلش کائونٹی کلب یارک شائرنے پاکستان کے فاسٹ بولرحسن علی کو ویٹیلٹی بلاسٹ کے لئے اوورسیز کھلاڑی کے طور پر سائن کرلیا۔یارک شائر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حسن علی رواں سیزن کے دوران ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔پاکستانی فاسٹ بولر 2 کاونٹی چیمپئن شپ کے میچز میں بھی شرکت کریں گے۔کلب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حسن علی کو افغان فاسٹ بولر نوین الحق کی انجری کی باعث اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جو اس وقت ٹیم کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔یارکشائر کے جنرل منیجر آف کرکٹ گیون ہملٹن کا کہنا ہے کہ حسن علی کا تجربہ اور مہارت ٹیم کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگی اور کلب انہیں اگلے ماہ ہیڈنگلے میں خوش آمدید کہنے کا منتظر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close