ایران مذاکرات کا اگلا دور کہاں اور کب؟ امریکی صدر

واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ نے New York Post کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا اگلا دور ممکنہ طور پر آئندہ دو دن میں پاکستان میں ہو سکتا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران سے بات چیت کے لیے پاکستان جانے کا امکان زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ “ہم کسی ایسے ملک میں کیوں جائیں جس کا اس معاملے سے کوئی تعلق ہی نہیں؟”

ٹرمپ نے عاصم منیر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ “بہت اچھا کام کر رہے ہیں” اور اسی وجہ سے دوبارہ اسلام آباد جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب، ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں یورپ کی توانائی صورتحال پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ توانائی بحران کا شکار ہے اور شمالی سمندر سے تیل نکالنے سے گریز کر رہا ہے، جو کہ “بالکل پاگل پن” ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شمالی سمندر دنیا کے بہترین تیل ذخائر میں سے ایک ہے، جبکہ ناروے اپنا تیل برطانیہ کو مہنگے داموں فروخت کر رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close