اسلام آباد الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کیلئے مہلت دینے کی خیبرپختونخوا حکومت کا مطالبہ مسترد کردیا۔الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو خط لکھ دیا، الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔ صوبائی حکومت نے بلدیاتی انتخابات سے پہلے نئی قانون سازی اور امن وامان کے پیش نظروقت مانگا تھا۔خط کے مطابق حلقہ بندیوں کیلئے صوبائی حکومت کی مشاورت لازمی نہیں، موسم اور سیکیورٹی حالات کو حلقہ بندی میں رکاوٹ قرار دینے کا موقف مسترد کردیا گیا، الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی حکومت کا مقف غیرتسلی بخش ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق مردم شماری یا ووٹرلسٹوں کے بغیر بھی ابتدائی حلقہ بندی ممکن ہے، الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری کے تحت بلدیاتی انتخابات کرانے کا پابند ہے، صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندی کے عمل کو تیز کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






