ملازمین کی ترقی کے لیے سروس ریکارڈ، بائیو ڈیٹا اور لازمی ٹریننگ سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی شرط عائد کردی گئی۔۔
تفصیلات کے مطابق پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے ملازمین کی دیرینہ مراد پوری کرتے ہوئے لائن سپرنٹنڈنٹس کی گریڈ 15 میں ترقی کا باقاعدہ عمل شروع کر دیا ہے۔
پیسکو حکام کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اس مرحلے میں نہ صرف ٹیکنیکل اسٹاف بلکہ گریڈ 2 کے لٹریٹ اور ان لٹریٹ ملازمین کی پروموشن کو بھی زیرِ غور لایا جائے گا۔
پیسکو انتظامیہ نے اہلکاروں کو اپنا سروس ریکارڈ اور بائیو ڈیٹا مکمل کرنے کے لیے 15 دن کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔
ترقی کے خواہشمند ملازمین کے لیے گزشتہ 5 سالہ اے سی آرز ، لازمی ٹریننگ سرٹیفکیٹ، ورک اینڈ کنڈکٹ سرٹیفکیٹ اور تعلیمی ڈپلومہ کی تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ملازمین کو ‘نو انکوائری’، ‘نو پینلٹی’ اور ‘آڈٹ پیرا نہ ہونے’ کا سرٹیفکیٹ بھی فراہم کرنا ہوگا۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ مقررہ وقت میں دستاویزات جمع نہ کرانے والے ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
پیسکو ڈائریکٹوریٹ نے متعلقہ شعبوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر اہل افسران اور ملازمین کی فہرستیں جلد از جلد فراہم کریں تاکہ شفاف طریقے سے ترقیوں کا عمل مکمل کیا جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






