جماعت اسلامی کا بڑی مہم شروع کرنے کا اعلان

جماعت اسلامی کا بڑی مہم شروع کرنے کا اعلان

جماعت اسلامی نے ’’حق دو لیاری کی عوام کو ‘‘کے نام سے مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق امیرِ جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ لیاری کو پیرس بنانے کا وعدہ 18 سال سے کیا جا رہا ہے۔لیاری آج بھی پتھر کے دور میں ہے۔

کراچی میں لیاری آٹھ چوک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ناصر حسین شاہ نے لیاری ٹرانسمیشن پروجیکٹ کا اعلان کیا، لیاری کی سڑکیں بنائی جائیں گی۔یہ بھی کہا گیا کہ سیوریج کا نظام ٹھیک ہوگا اور صاف پانی آئے گا، یہ سارے وعدے پیپلز پارٹی 18 سال سے کرتی آرہی ہے، یہاں ہر آنے والا پیکج کرپشن کا دھندا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close