وزیرِخزانہ ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے اہم اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا چلے گئے

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے بہاری اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہو گئے ہیں۔

وزارت خزانہ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ورلڈ بینک گروپ اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے اجلاس 13 سے 18 اپریل تک واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہوں گے۔

وزیر خزانہ ان اجلاسوں سے قبل بوسٹن کا دورہ بھی کریں گے، جہاں وہ ہارورڈ یونیورسٹی میں منعقد ہونے والی پاکستان کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وہ ماہرین، پالیسی سازوں اور پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں کریں گے اور ملکی معیشت، اصلاحاتی اقدامات اور ترقی کے امکانات پر گفتگو کریں گے۔

دورے کے دوران محمد اورنگزیب عالمی مالیاتی اداروں کے اہم اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close