مارکیٹ ذرائع کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 700 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 96 ہزار 962 روپے کا ہو گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونا 600 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 26 ہزار 64 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
دوسری جانب 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت میں 50 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 8 ہزار 64 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 7 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 746 ڈالر پر آ گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






