سوئی سدرن گیس کمپنی نے کہا ہے کہ صنعتی شعبے کے لیے 24 گھنٹوں تک گیس کی ترسیل معطل رہے گی۔
ایس ایس جی سی کے مطابق اتوار کی صبح سے پیر 13 اپریل تک صبح 8 بجے تک گیس کی فراہمی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سسٹم میں گیس کی کمی کے باعث تمام شعبوں میں منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب صنعتی حلقوں نے گیس کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلسل سپلائی معطلی سے پیداواری عمل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






