معروف اداکار چل بسے ، مداح سوگوار

معروف اداکار مائیکل پیٹرک طویل علالت کے بعد 35 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ وہ گزشتہ تین سال سے موٹر نیورون ڈیزیز میں مبتلا تھے۔

اداکار کی اہلیہ ناؤمی شیہان نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مائیکل کو 10 روز قبل ان کے آبائی علاقے شمالی آئرلینڈ کے ایک ہاسپِس میں منتقل کیا گیا تھا، جہاں انہیں 24 گھنٹے طبی نگہداشت فراہم کی جا رہی تھی۔

ناؤمی شیہان نے اپنے شوہر کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک غیر معمولی شخصیت کے حامل انسان تھے جنہوں نے اپنی زندگی کے ہر مرحلے میں لوگوں کو متاثر کیا۔ ان کے مطابق مائیکل نے اپنی بیماری کے باوجود ہمت اور حوصلے کی مثال قائم کی۔

ان کے انتقال پر فنونِ لطیفہ سے وابستہ شخصیات اور اداروں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے اور انہیں ایک باصلاحیت اور باحوصلہ فنکار قرار دیا گیا ہے جن کی خدمات کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close