پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے ایران اور امریکہ کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں ملک کی اعلیٰ عسکری و سول قیادت شریک ہوئی، اجلاس میں اسلام آباد مذاکرات کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی اور مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔
بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر دفاع خواجہ آصف اور سیکرٹری خارجہ بھی موجود تھے، شرکاء نے اسلام آباد مذاکرات کو کامیاب بنانے کا عزم کیا، شرکاء نے جنگ بندی میں کلیدی کردار ادا کرنے پر فیلڈ مارشل کو خراج تحسین پیش کیا، اجلاس میں بتایا گیا کہ جنگ بندی پر پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کو عالمی سطح پر سراہا جارہا ہے، امن کا یہ موقع ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






