ملک میں کشیدہ جنگی صورتحال کے پیش نظر پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ اور تمام افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق میٹرنٹی، میڈیکل اور سٹڈی ایکس پاکستان لیو پر موجود اہلکاروں کو اس فیصلے سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں بھی فوری طور پر منسوخ کی گئی ہیں۔ ڈی آئی جی ایڈمن لاہور عمران کشور نے حکم جاری کیا کہ تمام واپس بلائے گئے اہلکاروں کو آپریشنل ڈیوٹیز پر تعینات کیا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






